خبرنامہ انٹرنیشنل

کانگو کے دارالحکومت برازویلے میں جھڑپوں کے دوران کم از کم 17 افراد ہلاک

برازاویلے:(اے پی پی) کانگو کے دارالحکومت برازویلے میں جھڑپوں کے دوران کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ہلاکتیں دہشتگر حملے اور اس کے جواب میں سیکورٹی فورسز کی مداخلت کے باعث ہوئیں۔سرکاری ترجمان تھیری مونگالا نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ غیر حتمی نتائج کے مطابق واقعے میں سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار ہلاک ہوئے دیگر مرنے والوں میں سے دو عام شہری جبکہ بارہ حملہ آور تھے۔