خبرنامہ انٹرنیشنل

کانگو کے صدر جوزف کابیلا عہدہ چھوڑنے کا وعدہ نبھائیں، اقوام متحدہ

کانگو کے صدر جوزف کابیلا عہدہ چھوڑنے کا وعدہ نبھائیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (ملت آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے کانگو کے صدر جوزف کابیلا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑنے سے متعلق اپنا وعدہ پورا کریں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق گوٹریش کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب ڈیموکریٹک ری پبلک کانگو میں صدر کابیلا کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج میں کم از کم 8 مظاہرین ہلاک ہوئے ہیں۔ اپوزیشن رہنماؤں کو خدشات ہیں کہ گزشتہ 17 برس سے برسراقتدار کابیلا انتخابات کو ملتوی کر کے دراصل اپنے عہدے کی مدت بڑھا رہے ہیں۔ کانگو میں گزشتہ برس کے اختتام پر انتخابات ہونا تھے، تاہم انہیں رواں برس دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے….شام میں فائربندی کے بہت بہتر نتائج برآمد ہوئے، ترک وزیر خارجہ

انقرہ (ملت آن لائن) ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ انقرہ حکومت کی جانب سے روس اور ایران کے ساتھ مل کر شام میں فائربندی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے بہت بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں چاوش اولو نے کہا کہ شام میں سلامتی کی صورت حال میں گزشتہ ایک برس میں ڈرامائی بہتری پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شام میں خانہ جنگی دوبارہ شدت پکڑتی ہے، تو اس سے مہاجرین کا نیا بہاؤ ترکی کا رخ کرے گا، جس کا لازمی دباؤ یورپ پر بھی پڑے گا۔ چاوش اولو نے کہا کہ روس سے اختلافات کے باوجود شام میں قیام امن کی کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر انقرہ حکومت کے موقف کو دہرایا کہ صدر اسد کو اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے۔