خبرنامہ انٹرنیشنل

کراچی کی بندرگاہ پر چینی ایٹمی آبدوز تعینات ہے، بھارت کا دعویٰ

نئی دہلی: (ملت+آئی این پی)بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی ایک ایٹمی آبدوز گزشتہ سال سے کراچی کی بندرگاہ پر تعینات ہے جس کا مقصد بحر ہند میں بھارتی بحریہ کے وارشپس کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھنا اور سمندر میں چینی بالا دستی قائم رکھنا ہے۔ بھارتی ٹی وی ’’این ڈی ٹی وی‘‘ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے اپنی ایک ایٹمی آبدوز گزشتہ سال سے کراچی کی بندرگاہ پر تعینات کررکھی ہے جس کا مقصد بحر ہند میں بھارتی بحریہ کے واشپس کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھنا اور سمندر میں چینی بالا دستی قائم رکھنا ہے۔ چینی آبدوز کی سیٹلائٹ کے ذریعے کھینچی گئی تصاویر کو نہ صرف دکھایا ہے بلکہ ان تصاویر کی روشنی میں تجزیاتی رپورٹ بھی پیش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بحریہ کا کہنا ہے کہ ٹائپ 093 شانگ سب میرین چین کی جدید ترین اور انتہائی ایڈوانس ٹیکنالوجی کی حامل ہے۔ ایٹمی توانائی سے چلنے والی اس آبدوز کے ری ایکٹرز کی ری فلنگ کی ضرورت نہیں پڑتی اور طویل عرصہ تک اس میں توانائی کا ذخیرہ موجود ہے۔ اس سب میرین کی بعض اوقات نشاندہی کرنا بھی انتہائی دشوار ہے۔ یہ تارپیڈو اور کروز میزائل نظام سے لیس ہے۔