خبرنامہ انٹرنیشنل

کردعسکریت پسند ہتھیار پھینک دیں، بصورت دیگر اْن کا صفایا کر دیا جائے گا،ترک صدر

انقرہ :(اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے ساتھ امن بات چیت کا وقت گزر چکا ، تین دہائیوں سے جاری مزاحمت کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ ترک ٹی وی پر خطاب میں رجب طیب اردوان کہا کہ کرد عسکریت پسندوں کو اب ہتھیار پھینک دینے چاہییں بصورت دیگر اْن کا صفایا کر دیا جائے گا۔ گزشتہ برس ترک حکومت اور کرد جنگجووں کے درمیان دو سالہ جنگ بندی کا خاتمہ ہو گیا تھا اور تب سے 400 سے زائد فوجیوں کے علاوہ ہزاروں کرد عسکریت پسند فوجی آپریشن میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ 1984ء سے جاری کرد تحریک میں 40 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔