خبرنامہ انٹرنیشنل

کرد تنظیم کےخلاف جدوجہد جاری رہےگی،ترک صدر

استنبول:(اے پی پی) ترکی کیصدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کرد دہشتگرد تنظیم ’پی کے کے‘ کے خلاف آپریشن اپنے انجام کو پہنچنے کے باوجود ان کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں فوجی تقریبکے موقع پر فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہ دہشتگرد تنظیم ’پی کے کے‘ کے مذموم دہشتگرد حملوں کے خلاف 20 جولائی سے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اسکولوں ، عبادت گھر اور معصوم انسانوں کے آشیانوں کی لوٹ مار ، ایمبولینسوں پر فائرنگ اور کم سن بچیوں کو اغوا کرنے والی دہشتگرد تنظیم کے خلاف آپریسن انجام کو پہنچ چکا ہے تاہم ان کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔