خبرنامہ انٹرنیشنل

کرسمس کے دن فلپائن میں طاقتور سمندری طوفان کا خدشہ

منیلا: (ملت+آئی این پی)فلپائن میں کرسمس کے دن ایک طاقتور سمندری طوفان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے بعد حکومت نے قدرتی آفت کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن میں کرسمس کے دن ایک طاقتور سمندری طوفان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔کرسمس کے دن ایک طاقتور سمندری طوفان فلپائن سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ یو ایس ٹائی فون وراننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ اتوار کے دن یہ طوفان فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ نوک ٹین نامی اس سمندری طوفان کے باعث شدید بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا سخت خدشہ ہے۔ منیلا حکومت کے مطابق اس قدرتی آفت کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر کی جائیں گی۔