خبرنامہ انٹرنیشنل

کرغزستان، چینی سفارت خانے میں دھماکہ،ایک شخص ہلاک

بشکیک:(اے پی پی)کرغزستان میں چینی سفارت خانے میںزور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہےتاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں واقع چینی سفارتخانے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہے ،دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا بھی اندیشہ ہے تاہم ابھی تک اس دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا، اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، امدادی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔