خبرنامہ انٹرنیشنل

کرغستان کی حکومت نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

بشکیک(ملت + آئی این پی)کرغستان کی حکومت نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔کرغستان کے صدر الماس بیک اتمبایف کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا کہ اتمبایف کی جماعت نے حکمران اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، جس کے بعد حکومت کو مستعفی ہونے کا اعلان کرنا پڑا۔ کرغستان کی پارلیمان میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے پاس سب سے زیادہ نشستیں ہیں۔ سوشل ڈیموکریکٹس نے ملکی آئین میں اصلاحات کا منصوبہ پیش کیا تھا، جس کے بعد ہی حکمران اتحاد میں اختلافات کی خبریں سامنے آ گئی تھیں۔