خبرنامہ انٹرنیشنل

کرپشن اور جاسوسی ، افغان وزارت داخلہ کے 37 اہلکار گرفتار

کابل(ملت آن لائن)افغان وزارت داخلہ کے 37 اہلکار وں کو کرپشن اور جاسوسی جیسے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔افغان خبر رساں ایجنسی نے وزارت داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار اہلکاروں میں 28 پولیس اور 9 سویلین اہلکار شامل ہیں۔گرفتار کئے جانےوالوںپر رشوت لینے ،جاسوسی،اسلحہ اور سیکیورٹی کیمروں کی فروخت کے علاوہ قتل کے الزامات بھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان تمام اہلکاروں کے کیسز کارروائی کے لئے عدالتوں کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔