مقبوضہ بیت المقدس:(ملت آن لائن) اسرائیلی اپوزیشن نےایک بارپھروزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ طورپر اس وقت وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا جب پولیس کی طرف سے وزیراعظم کے قریبی فوجی افسروں، ان کے وکلاء اور مقربین کے ٹرائل کی سفارش کی۔عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں، لیبر پارٹی اور موومنٹ پارٹی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیراعظم اور بعض فوجی افسران جرمنی سے آبدوزوں کی خریداری میں مبینہ بدعنوانی کا ارتکاب کیا تھاجس کے بعد ان کا وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہنے کامزید کوئی جواز نہیں۔اپوزیشن رہ نما آوی گیبی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے پاس اب مزید عہدے سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ہے۔ انہوں نے اپنے بعض مقربین کے ساتھ مل کر فوجی سازو سامان اور اسلحہ کی خریداری کے سودے میں مبینہ طورپر کرپشن کی تھی۔