خبرنامہ انٹرنیشنل

کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادہ مطعب بن عبداللہ تین ہفتوں بعد رہا

کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادہ مطعب بن عبداللہ تین ہفتوں بعد رہا
ریاض:(ملت آن لائن) سعودی عرب میں کرپشن کے الزامات میں تین ہفتے سے گرفتار شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو رہا کر دیا گیا، شہزادے کو ایک ارب ڈالر واپس کرنے کے سمجھوتے پر رہا کیا گیا۔ سعودی حکام کے مطابق مزید تین شخصیات سے رہائی کے لیے شرائط طے پاگئی ہیں۔ رہائی کے لیے سمجھوتا کرنے والوں کے نام ظاہر نہیں کئے گئے ہیں۔ شہزادہ مطعب ولی عہد محمد بن سلمان کے کزن ہیں اور وہ سعودی عرب کی نیشنل گارڈ کے سربراہ بھی تھے۔ گرفتار کیے گئے افراد میں سے وہ سب سے زیادہ سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے شہزادے تھے۔ سعودی عرب میں نئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے 11 شہزادوں، چار موجودہ اور درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں معروف سعودی کاروباری شخصیت شہزادہ الولید بن طلال بھی شامل تھے۔