خبرنامہ انٹرنیشنل

کریمیا کےغیرقانونی الحاق کو مسترد کرتے ہیں، ترک صدر

استنبول۔ (ملت آن لائن) ترکی کے صدررجب طیب صدر اردوان نے کہا ہے کہ ترکی کریمیا کے غیر قانونی الحاق کو مسترد کرتا ہے ۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق استنبول میں یوکرین اعلی سطحی حکمت عملی کونسل کے 7 ویں اجلاس سے قبل صدر اردوان نے یوکرینی صدر پیترو پوروشینکو سے ملاقات میں عالمی اور دو طرفہ موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جس میں دونوں ممالک کے مختلف وزرا نے بھی شریک تھے۔ اجلاس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و دفاعی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ بعد ازاں دونوں صدور نے مشترکہ اخباری کانفرنس کی جس کے دوران صدر اردوان نے کہا کہ سال کے آخر تک دونوں ممالک کے درمیان آزادی تجارتی معاہدے پر عمل درآمد کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ کریمیا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم یوکرین کی علاقائی سالمیت کی حمایت اور کریمیا کے غیر قانونی الحاق کو مسترد کرتے ہیں۔ اس موقع پر صدر پوروشینکو نے شاندار مہمانوازی پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا۔