خبرنامہ انٹرنیشنل

کسی بھی جارحیت کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دیں گے، پیوٹن

کسی بھی جارحیت

کسی بھی جارحیت کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دیں گے، پیوٹن

ماسکو: (ملت آن لائن) ولادیمیر پیوٹن نے روس یا اس کے کسی بھی اتحادی پر ایٹمی حملے کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دینے کی دھمکی دی ہے۔ پیوٹن کہتے ہیں کہ جدید روسی میزائل دنیا کے کسی بھی کونے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن کے سامنے امریکا کا انٹی میزائل سسٹم بھی بے کار ہے۔

عالمی طاقتیں ایک اور سرد جنگ کی راہ پر گامزن، روسی صدر نے کسی بھی جارحیت کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دینے کے دھمکی دے دی۔ ماسکو میں تقریب سے خطاب کے دوران صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس یا اس کے کسی بھی اتحادی پر حملہ روس پر حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا ردعمل بھی فوری اور شدید تر ہو گا۔

پیوٹن نے کہا کہ جدید روسی ایٹمی میزائل دنیا کے کسی بھی کونے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن کے سامنے امریکی انٹی میزائل سسٹم بھی بے کار ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا نے نئی ایٹمی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ایٹمی صلاحیت میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔