خبرنامہ انٹرنیشنل

کسی کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق حاصل نہیں، بریگیڈیئر جنرل مسعود

کسی کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق حاصل نہیں، بریگیڈیئر جنرل مسعود

تہران(ملت آن لائن) ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے کہا ہے کہ فرانس سمیت کسی بھی ملک کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق حاصل نہیں۔ ایران کے خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں ایران کے دفاعی اور میزائل پروگرام کے بارے میں مذاکرات کے حوالے سے سامنے آنے والے بعض بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری کا کہنا تھا کہ ملک کی دفاعی طاقت میں اضافہ کرنا ایران کی مسلح افواج کے طے شدہ اہداف میں شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ ایسے وقت میں کہ جب دشمن قوتیں اسلامی انقلاب کو فوجی حملے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاعی پروگرام کو ترقی دیتا رہے گا۔

چین، عدالتی اور قانونی امور کے حوالے سے کانفرنس کا بیجنگ میں انعقاد
بیجنگ ۔ 25 جنوری (اے پی پی) چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تحت عدالتی اور قانونی امور کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد بیجنگ میں ہوا۔ چین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے بعد اس کانفرنس کا پہلی مرتبہ انعقاد ہے۔کانفرنس میں عدالتی اور قانونی امور میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مطلق قیادت پر کاربند رہنے، عوام کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے ترقیاتی نظریے پر قائم رہنے،عدالتی نظام کی اصلاحات کو گہرائی تک پہنچائے جانے پر زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کانفرنس میں محفوظ سیاسی ، مستحکم سماجی اور مساویانہ قانونی ماحول کے قیام کے لئے کوشش کرنے کا بھی کہا گیا۔ عدالتی اور قانونی امور کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں کہا گیا کہ عوام کے ترقی کے ثمرات کے حصول، خوشحالی اور تحفظ کے احساس میں اضافہ کیا جائے گا۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین کے عدالتی نظام میں اصلاحات پر بیرونی حلقوں نے بڑی توجہ دی ہے۔عدالتی اصلاحات کے دوران 131 پروجیکٹس پیش کئے گئے جبکہ گزشتہ چار سال میں 123 پروجیکٹس پر اصلاحات کے حوالے سے آراء اور تجاویز دی گئیں جن میں سے 6 پروجیکٹس کے لیے اصلاحات کے منصوبے تیار کئے جارہے ہیں۔