خبرنامہ انٹرنیشنل

کشمیرمیں مظالم پرنریندرمودی کےخلاف عالمی عدالت میں درخواست دائر

لاہور:(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عوام پر مظالم پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے رجوع کرلیاگیا۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عوام پر مظالم پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے رجوع کرلیاگیا۔ مفاد عامہ کی تنظیم جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے نیدر لینڈ کے شہر ہیگ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ نریندرمودی کے حکم پر کشمیر میں شہریوں کا قتل عام کیا جارہاہے جویونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی ہے۔