خبرنامہ انٹرنیشنل

کشمیری ظالموں کو جلد پیچھے دھکیل دیں گے، آیت اللہ خامنہ ای

کشمیری ظالموں

کشمیری ظالموں کو جلد پیچھے دھکیل دیں گے، آیت اللہ خامنہ ای

اسلام آباد:(ملت آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اْمید ہے کشمیری عوام تشدد کے ذریعے حکومت کرنے والوں کو پیچھے دھکیل دیں گے۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ تہران میں شب معراج کی تقریب سے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھاکہ اْمید ہے کشمیری عوام تشدد کے ذریعے حکومت کرنے والوں کو پیچھے دھکیل دینگے اور مستقبل قریب میں دشمن کو نیچا دکھا دیں گے۔

آیت اللہ خا منہ ای نے کہا کہ تحریک حریت اور عزم و استقلال کے نتیجے میں قابضین کا پسپا ہونا قدرت کی نشانی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر، عراق، افغانستان، شام ، فلسطین، میانمار کے عوام اپنی جدوجہد کے نتیجے میں جلد دشمنوں کو پیچھے دھکیل دیں گے۔