خبرنامہ انٹرنیشنل

کشمیر پاک بھارت پُل کا کام کرسکتا ہے،محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر:(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ اگر پاک بھارت مذاکراتی عمل شروع ہوتا ہے تو کشمیر دونوں ممالک کے درمیان پُل کا کام کرسکتا ہے۔ نئی دہلی میں بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سے ملاقات کے بعد محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان حقیقی مذاکراتی عمل شروع ہوتا ہے تو کشمیر پاک بھارت کے درمیان پُل کا کام کرسکتا ہے۔ محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ کشمیر میں مرنے والے بھارت سرکار کے اپنے بچے ہیں، بھارت سرکار کشمیر کے لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھے اور سابق وزیراعظم واجپائی کے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے جاری بھارتی ظلم وستم میں اب تک 70سے زائد کشمیری شہید اور 6ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔