خبرنامہ انٹرنیشنل

کشمیر کی آزادی کیلئے بھارتی تعلیمی اداروں سے بھی آواز بلند ہونے لگی

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) کشمیر کی آزادی کیلئے بھارتی تعلیمی اداروں سے بھی آواز بلند ہونے لگی، دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں کشمیر کی آزادی کے پوسٹر لگا دیئے گئے، یونیورسٹی کی دیوار پر چسپاں آزادیِ کشمیر کا پوسٹر دیکھ کر بھارتی حکمرانوں اور میڈیا کی چیخیں نکل گئیں،آزادی مانگنے والوں کے خلاف بھارتی صدر پرنام مکھرجی میدان میں آ گئے اور کہاکہ آزادی کا نعرہ لگانے والوں کے لئے بھارت میں کوئی جگہ نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشمیر کی آزادی کے لئے بھارت کے تعلیمی اداروں سے بھی آواز بلند ہونے لگی، دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں آزادیِ کشمیر کے پوسٹر لگ گئے، بھارتی میڈیا نے چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیا۔بھارتی میڈیا نے ہٹ دھرمی نہ چھوڑی اور پاکستان کے خلاف الزام تراشیاں کرتا رہا۔آزادی مانگنے والوں کے خلاف بھارتی صدر پرنام مکھرجی میدان میں آ گئے۔ ایک تقریب کے دوران بھارتی صدر کا کہنا تھا کہ آزادی کا نعرہ لگانے والوں کے لئے بھارت میں کوئی جگہ نہیں۔دوسری جانب بھارتی فوج کے ایک آفیسر کی ویڈیو بھی میڈیا میں چل رہی ہے جس میں فوجی آفیسر بھارت مخالف نعرے لگانے والوں کو دہشتگردوں سے زیادہ خطرناک قرار دے رہا ہے۔