خبرنامہ انٹرنیشنل

کلبھوشن کے معاملے پرپاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں ،بھارت

نئی دہلی (ملت آن لائن + آئی این پی) بھارت نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادو کے معاملے پرپاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں تاہم کلبھوشن کے مقام اور صحت کے بارے میں علم نہیں ، کلبھوشن یادو بھارتی بحریہ کا ریٹائرڑ افسر اور ایک معصوم بھارتی شہری ہے جسے ایران سے اغواء کیا گیا تھا۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال بگلے نے کہاکہ کلبھوشن یادو کے پاکستان میں مقام اور اسکی صحت کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ترجمان کاکہنا تھاکہ کلبھوشن یادو جسے پاکستان نے جاسوس قرار دے کر سزائے موت دی ہے بھارتی بحریہ کا ریٹائرڑ افسر اور ایک معصوم بھارتی شہری ہے ۔گوپال بگلے نے مزید کہاکہ تمام اشاروں سے پتہ چلتا ہے کہ کلبھوشن یادو کو ایران سے اغواء کیا گیا تھا اسکا ایران میں ایک چھوٹا سا کاروبار تھا۔ایرانی حکومت نے گزشتہ سال بتایا تھا لیکن کوئی معلومات دستیاب نہیں تھیں۔