خبرنامہ انٹرنیشنل

کلنٹن ای میلز کی چھان بین کو بھی سیاسی رنگ دے رہی ہیں: ٹرمپ

نیویارک (ملت + آئی این پی) امریکی صدارتی الیکشن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہیلری کلنٹن اپنی ای میل کی چھان بین کو بھی سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہیلری کلنٹن اپنی ای میل کی چھان بین کو بھی سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کی نئی ای میلز کی پڑتال دوبارہ شروع کر دی ہے، جو ان کے بطور وزیر خارجہ کے دور سے تعلق رکھتی ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کو اِن ای میلز سے بھی کچھ حاصل نہیں ہو گا کیونکہ ان میں کوئی حساس معلومات شامل نہیں ہیں۔ صدارتی الیکشن سے محض دس روز قبل ای میلز کی چھان بین کے اِس نئے مرحلے سے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو تقویت حاصل ہونے کا امکان ہے۔