خبرنامہ انٹرنیشنل

کلنٹن فاؤنڈیشن کرپٹ ادارہ ہے، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ:(اے پی پی) ڈونلڈ ٹرمپ نے کلنٹنز کے خیراتی ادارے کو کرپٹ قرار دیتے ہوئے بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کلنٹن فاؤنڈیشن سیاسی تاریخ کا کرپٹ ترین ادارہ ہے جس کو فوری طور پر بند کردینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کے اس ادارے نے کئی ممالک سے مالی امداد حاصل کرنے کے باوجود عورتوں، ہم جنس پرستوں سمیت ہر شخص سے غیر امتیازی سلوک برتا۔ ٹرمپ نے کہا کہ کلنٹنز سے خیراتی ادارے کے لیے جمع کی گئی رقم کو واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہلیری اور بل کلنٹن اس رقم کے اہل نہیں ہیں۔