خبرنامہ انٹرنیشنل

کم جونگ ان سےبات چیت کےلیےتیار ہوں‘ ڈونلڈ ٹرمپ

کم جونگ ان سےبات چیت

کم جونگ ان سےبات چیت کےلیےتیار ہوں‘ ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن :(ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ شمالی کوریا کی حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اور اس کے لیے وہ کم جونگ ان کو فون بھی کرسکتے ہیں۔ کیمپ ڈیوڈ میں نیوزکانفرنس کے دوران امریکی صدر نے صحافی نے سوال کیا کہ ایٹمی پروگرام کے حوالے آپ شمالی کوریا کی حکومت سے بات چیت کرسکتے ہیں؟ ۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے صحافی کے سوال پر جواب دیا کہ میں ہمیشہ بات چیت پریقین رکھتا ہوں۔ ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات کے لیے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے بھی بات کرسکتا ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر ہم مذاکرات سے پرامن حل کی طرف چلے جائیں تو یہ پوری دنیا کے لیے بہتراقدام ہوگا۔ خیال رہے کہ یکم جنوری کو سالِ نو کے موقع پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ نے ٹرمپ دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کا بٹن ہروقت میری میزپررہتا ہے، امریکہ کوپتا ہونا چاہیے یہ صرف دھمکی نہیں حقیقت ہے۔ شمالی کوریا سے بڑا،طاقتور نیو کلیئر بٹن میرے پاس ہے،ٹرمپ بعدازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے پاس ان سے بڑا، طاقتورنیو کلیئر بٹن ہے اور بٹن وقت پڑنے پر کام بھی کرے گا۔