خبرنامہ انٹرنیشنل

کوئلے کی کان میں پانی بھرنے سے 67مزدور پھنس گئے

ژیان(آئی این پی) چین کے شمال مشرقی صوبے شان ژی میں کوئلے کی ایک کان میں پانی بھر جانے کے باعث 11کا کن کان میں پھنس گئے ہیں ، ریسکیو اہلکاروں نے پمپوں کے ذریعے پانی باہر نکالنا شروع کر دیا ، اس مقصد کیلئے دن رات پانچ پمپ کام کررہے ہیں۔شان ژی صوبے کے شہر ٹانگ چوان میں کان میں سیلابی پانی بھر گیا تھا جس میں سے 4600کیوبک میٹر پانی 25گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد نکالا گیا جس سے پانی کی سطح 113سینٹی میٹر کم ہو گئی ، سیلابی پانی کے کوئلے کی کان میں داخل ہونے کے وقت 67کان کن کان میں موجود تھے جن میں سے 56کو فوری طورپر نکال لیا گیا تا ہم 11کارکن کان میں پھنس گئے جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ۔