خبرنامہ انٹرنیشنل

کوئی آمر امریکا اور اس کے اتحادیوں کا عزم متاثر نہیں کرسکتا۔ ڈونلڈ ٹرمپ

کوئی آمر امریکا اور اس کے اتحادیوں کا عزم متاثر نہیں کرسکتا۔ ڈونلڈ ٹرمپ

یوکوٹا (ملت آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ ایشیا کے پہلے مرحلے میں تین روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بطور صدر یہ پہلا طویل غیر ملکی دورہ ہے جس کے دوران وہ جاپان، جنوبی کوریا، چین، ویت نام اور فلپائن جائیں گے۔

امریکی صدر دورہ ایشیا کے پہلے مرحلے میں جاپان پہنچے، جہاں انہوں نے یوکوٹا کے فضائی اڈے پر امریکی اور جاپانی فوجیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی آمر آزادی کے لیے امریکا اور اس کے اتحادیوں کا عزم متاثر نہیں کرسکتا۔

بعد ازاں امریکی صدر نے ٹوکیو گالف کلب میں جاپانی وزیراعظم کے ساتھ گالف کھیلی۔

امریکی صدر اور جاپانی وزیراعظم ک شینزو ایبے کے درمیان کل ملاقات ہوگی جس کے دوران شمالی کوریا سمیت اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورے میں فلپائن میں ہونے والی مشرقی ایشیائی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے جہاں ان کی روسی صدر پیوٹن سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

سعودی شاہ سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کرکے گزشتہ ہفتے نیویارک میں ہونے ولے ٹرک حملے کی مذمت کی ہے جس میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہ نے ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو میں کہا کہ اس طرح کے حملے مذہبی اقدار اور انسانیت کے اصولوں کے خلاف ہے اور ان شیطانی اعمال کو روکنے کے لیے سعودی عرب ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

سعودی شاہ نے کہا کہ وہ امریکا کی جانب سے دہشت گردی کے تدارک اور قومی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔