خبرنامہ انٹرنیشنل

کوسٹا ریکا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ‘ 12 افراد ہلاک

کوسٹا ریکا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ‘ 12 افراد ہلاک

سان ہوزے:(ملت آن لائن) لاطینی امریکہ کے ملک کوسٹاریکا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، حادثے میں 10 امریکی سیاحوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ لاطینی امریکی ملک کوسٹا ریکا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار10 امریکی سیاح سمیت 12 افراد جان کی بازی ہارگئے۔کوسٹا ریکا سول ایویشن حکام کے مطابق طیارہ امریکی شہریوں کو سیاحتی مقام لے کرجارہا تھا کہ اچانک آگ لگنے باعث گرکر تباہ ہوگیاحادثے میں پائلٹ اورمعاون پائلٹ سمیت طیارے میں سوار دس امریکی سیاح ہلاک ہوگئے ہیں ، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ طیارہ دریا میں گرتباہ‘ 6 افراد ہلالک خیال رہے کہ آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر میں نئے سال کے جشن کے آغاز سے چند لمحے قبل جہاز دریا میں گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ‘ 3 افراد ہلا ک یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 دسمبر کو امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

…………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…آسٹریلیا: طیارہ دریا میں گرتباہ‘ 6 افراد ہلاک

سڈنی:(ملت آن لائن) آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر میں نئے سال کے جشن کے آغاز سے چند لمحے قبل جہاز دریا میں گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ آسٹریلیا میں طیارہ سڈنی سے شمال کی جانب سے 50 کلومیٹر دورہاکس بے ریور کے گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ غوطہ خوروں نے جہاز میں سوار تمام 6 افراد کی لاشوں کو نکال لیا ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 4 افراد کا تعلق برطانیہ سے تھا۔پولیس آفیسر مائیکل گورمان نے میڈیا کو بتایا کہ سمندر کے اوپراڑنے والا ایک انجن پرمشتمل جہاز پانی کے اوپر 13 کلو میٹرتک چل رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جہاز دائیں جانب ایک مشکل موڑ لے رہا تھا جو درحقیقت گھومنے کے لیے تھا تاہم اس کے پرپانی میں چلے گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا جہاز سیدھے ڈوب گیا۔خیال رہے کہ سڈنی ہاربرمیں نئے سال کا جشن منانے سے چند لمحوں قبل طیارہ حادثہ پیش آیا جہاں پرآتش بازی کے شاندار مظاہرے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔ جہاز شاپنگ سینٹرمیں جا گرا، 5 افراد جاں بحقیاد رہے کہ رواں برس 21 فروری کو آسٹریلیا میں چارٹر طیارہ اڑان بھرنے کے فوری بعد حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔