خبرنامہ انٹرنیشنل

کولمبیا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، معمولات زندگی درہم برہم

بوگوٹا(ملت + آئی این پی ) کولمبیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوکررہ گئے ،، کئی شہروں کی گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق کولمبیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوکررہ گئے ہیں۔ سیلابی پانی سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب کے باعث اسکولز بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام نے نقصان کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔