خبرنامہ انٹرنیشنل

کولمبیا کے الیکٹرز نے ٹرمپ کو صدر منتخب کرلیا

کولمبیا:(ملت+اے پی پی) کے الیکٹرز نے ٹرمپ کو صدر منتخب کرلیا،ان کی فتح کی رسمی تصدیق کردی ،وہ آئندہ برس جنوری میں اپنا عہدہ سنبھال لیں گے ۔ پیر کے روز باضابطہ طریقہٴ کار کے مطابق ہر ریاست اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا کے الیکٹرز نے اپنا ووٹ ڈالا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا پینتالیسواں صدر منتخب کرلیا ، وہ 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس کا عہدہ سنبھالیں گے ۔ نومبرمیں ہونے والے صدارتی انتخابات میں 50 ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن میں 538 الیکٹرز الیکٹورل کالج کے لیے ووٹ دیتے ہیں اور امیدوار کو جیتنے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 306 ووٹ حاصل کیے تھے، تاہم گزشتہ روز انہیں 304 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ دو الیکٹرز نے انحراف کرتے ہوئے رون پال اور جان کیسک کو ووٹ دیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق زیادہ تر الیکٹرز نے ہیلری کی مخالفت کے سبب ٹرمپ کو ووٹ دیا ۔ہیلری کلنٹن کو 228 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ نومبر کے انتخابات میں انہیں 232 الیکٹرز نے ووٹ دینے کا وعدہ کیا تھا ۔