خبرنامہ انٹرنیشنل

کولمبیا: ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے17 فوجی ہلاک

بگوٹا :(اے پی پی) کولمبیا کے گھنے جنگل میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے سترہ فوجی ہلاک ہو گئے ۔ کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا سے ایک سو اسی کلومیٹر دور یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ فوجی ہیلی کاپٹر جنگل میں بنی ملٹری بیس کا سفر کر رہا تھا ۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام سترہ فوجی ہلاک ہو گئے ۔ حکام کے مطابق خراب موسم ہیلی کاپٹر کی تباہی کی وجہ بنا ۔ کولمبیا کے صدر نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔