خبرنامہ انٹرنیشنل

کولوراڈو: تقریب کےدوران طیارہ گرکرتباہ ؛ اوباما بھی موجود

کولوراڈو(اے پی پی) امریکی ریاست کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی میں تقریب کے دوران فلائی پاسٹ کرنے والا تھنڈر برڈ طیارہ گر گیا ، تقریب میں امریکی صدر اوباما بھی موجود تھے ۔ امریکی ریاست کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی میں تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں امریکی فضائیہ کے تھنڈر برڈ طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا ۔ اس دوران ایک طیارہ تباہ ہو گیا ۔ تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا ۔ تقریب میں امریکی صدر اوباما بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر امریکی صدر اوباما نے حادثے کا شکار طیارے کے پائلٹ کی خدمات کو سراہا ۔