کولکتہ(آن لائن) بھارتی شہر کولکتہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 24 گھنٹے کے اندر بم سے اڑادینے کی دھمکی کے بعد سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے این ایس سی بوس ایئرپورٹ کی انتظامیہ کو ای میل موصول ہوئی جس میں ایئرپورٹ کو ایک روز کے اندر بم دھماکے سے نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی تھی اور آئی پی ایڈریس کی شناخت کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ یہ ای میل جرمنی سے بھیجی گئی تھی۔سائبر ماہرین کی ٹیم ای میل کے مندرجات کا جائزہ لے رہی ہے، ایئرپورٹ پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور تمام مسافروں کا سامان اچھی طرح سے چیک کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل کولکتہ ایئرپورٹ پر ماں اور بیٹی کے سامان سے کارتوس بر آمد ہوئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔