خبرنامہ انٹرنیشنل

کولکتہ ایئر پورٹ پر طیارے میں بم کی اطلاع

کولکتہ ایئر پورٹ:(اے پی پی) کولکتہ ایئر پورٹپرایئر انڈیا کے گوہاٹی جانے والے طیارے میں بم کی اطلاع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بم کی اطلاع فون پر دی گئی۔ طیارے کی تلاشی کا کام جاری ہے ۔ کولکتہ ائیرپورٹ پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔فون پر بم کی اطلاع اس وقت دی گئی جب جہاز پرواز کرنے والا تھاجس کے بعدبورڈنگ کو روک دیا گیا اور طیارے کو الگ لے جایا گیا، بم ڈسپوزل ٹیمیں جہاز کا معائنہ کر رہے ہیں۔ صبح 8بج کر 20منٹ پر ائیر انڈیا کو ایک خاتون نے کال کی کہ ساڑھے نو بجے کی ائیر انڈیا کی فلائٹ AI-729میں بم رکھا گیا ہے جس کے فوری بعد سیکورٹی کو طلب کرلیا گیا اور114مسافروں کو جہاز میں سوار ہونے سے رو ک دیا گیا۔ بدھان نگر پولیس نے فون کال کرنے والی خاتون کو ڈھونڈ نکالا ہے ،خاتون راجرہاٹ کی رہائشی ہے۔