واشنگٹن:(اے پی پی) اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ کے تجربے کی پر زور مذمت کی ہے۔سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا ۔ سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں ۔ امریکا کی مشیر برائے قومی سلامتی سوزن رائیس نے کہا کہ شمالی کوریا کی بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی خطے میں عدم استحکام کا باعث بن رہی ہے۔ جاپان کے وزیراعظم شینزوں آبے نے اس تجربہ کے بعد کہا کہ یہ مکمل طور پر ناقابلِ برداشت ہے۔