خبرنامہ انٹرنیشنل

کویتی شہری نے دوست کو بیوی بیچ ڈالی

کویتی شہری نے دوست کو بیوی بیچ ڈالی
کویت سٹی:(ملت آن لائن) شوہر نے 200 دینار میں بیوی اپنے دوست کے ہاتھ بیچ دی۔ کویت کی رہائشی خاتون نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے شوہر نے صرف 200 دینار میں دوست کے ہاتھوں فروخت کردیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ شوہر سے جھگڑے کے بعد وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی لیکن ایک دن شوہر نے کال کرکے گھر پر بلایا اور کہا کہ ہم گھریلو معاملات کو خود حل کرلیں گے۔خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے لگا میرا شوہر گھریلو معاملات ٹھیک کرنا چاہتا ہے جس پر میں گھر چلی گئی لیکن جیسے ہی گھر پہنچی تو وہاں شوہر کا دوست بیٹھا تھا جس نے مجھے بتایا کہ مجھے 200 دینار میں اس کے ہاتھ بیچ دیا گیا ہے۔
پولیس نے خاتون کی جانب سے رپورٹ درج کرائے جانے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا اور تفتیش پر پتہ چلا کہ اس نے واقعی اپنی بیوی کو دوست کے ہاتھوں فروخت کیا تھا۔