خبرنامہ انٹرنیشنل

کویت میں حملوں کامنصوبہ ناکام، داعش کے 5 دہشت گرد گرفتار

کویت سٹی (آ ئی این پی )سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کویت میں داعش کے حملوں کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کویتی شہری سمیت داعش کے پانچ ارکان کو گرفتار لیا ۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد مساجد اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ذرائع کے مطابق کویت کے انٹیلی جنس ادارے نے دہشتگردوں کی جانب سے کارروائیوں کے لیے تیار کردہ منصوبہ کی اطلاع حاصل کرتے ہی ملک بھر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے ہیں جبکہ سیکورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا ۔گرفتارہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد کویت میں مساجد ،ایئرپورٹ اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔