خبرنامہ انٹرنیشنل

کیا بشار الاسد کو دماغی بیماری لاحق ہوگئی ہے؟

کیا بشار الاسد

کیا بشار الاسد کو دماغی بیماری لاحق ہوگئی ہے؟

لاہور: (ملت آن لائن) شام میں جاری خانہ جنگی نے جہاں مسلم دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے وہیں دنیا بھر میں شام میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف مذمتی بیانات آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک عرب اخبار الشرق اسوت کے کالم نگار امیر طاہری نے یہ دعوی کیا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد 5 سال کی مسلسل خانہ جنگی سے شدیددماغی اور نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوچکے ہیں اور اسی وجہ سے ان کی صحت پر بھی اس کا کافی منفی اثر پڑ رہا ہے ۔ امیر طاہری کے مطابق بشار الاسد نروس ٹک سے دوچار ہیں جس کی علامات میں خون کی بعض نالیوں کا سکڑ جانا، پینک اٹیک وغیر ہ شامل ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب مشرقی غوطہ میں روسی اور شامی طیاروں کی بمباری سے مزید اٹھارہ افراد جاں بحق ہو گئے۔ عرب لیگ کے اجلاس میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا کہ اگر شام میں جنگ بندی نہ کی گئی تو ملک ٹوٹ سکتا ہے
………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…امریکی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان

نیویارک: (ملت آن لائن) امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں ایک بار پھر برفانی طوفان کی زد میں ہیں۔ مختلف حصوں میں ایک فٹ برف نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ متعدد پروازیں ملتوی ہوگئیں، سکول بند ہوگئے، دس لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ، ایک فٹ سے زائد برفباری سے متعدد پروازیں معطل ، سکول بند کر دیئے گئے امریکا میں مارچ میں ایک اور برفانی طوفان آگیا، نیویارک سمیت شمال مشرقی ریاستوں میں زندگی منجمد ہو کر رہ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک میں ایک فٹ برف پڑ چکی ہے، موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ اکیانوے کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور ریاستوں بوسٹن، نیو جرسی، کنیٹی کٹ میں سڑکوں پر جمع ہونے والی برف نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔ نیویارک میں میٹرو ریلوے ٹھپ ہو گئی، درجنوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں یا تاخیر کا شکار ہیں، تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے اور دس لاکھ لوگ بجلی سے محروم ہو گئے۔