خبرنامہ انٹرنیشنل

کیلیفورنیا:ڈزنی لینڈ میں بجلی کی فراہمی معطل

کیلیفورنیا

کیلیفورنیا:ڈزنی لینڈ میں بجلی کی فراہمی معطل

کیلیفورنیا:(ملت آن لائن) ڈزنی لینڈ میں بجلی جانے سے لوگ جھولوں میں پھنس گئے، رولر کوسٹرجہاں تھی وہیں جم گئی، اوپر والے اوپر اور نیچے والے نیچے پھنس کررہ گئے۔ ڈزنی لینڈ کیلے فورنیا میں تفریح اپنےعروج پر تھی کہ اچانک بجلی چلی گئی، جھولوں کے ساتھ چلنے والی میوزک تھم گئی اور جھولے ہچکولے لیتے ہوئے رک گئے ، اب جو اوپر تھا اوپر پھنس گیا اورجو نیچے تھا، جھولا نہ کھلنے کے باعث اسی میں بیٹھا بجلی آنے کا انتظار کر تا رہا۔ جب دیر تک بجلی نہ آئی تو لوگوں کے چہروں پر مایوسی چھا گئی اور گھروں کو واپس لوٹ گئے۔ ڈزنی لینڈ ترجمان کےمطابق بجلی فراہمی میں تعطل ٹون ٹاؤن اور فینٹسی لینڈ میں بجلی کے ٹرانسفارمز میں فنی خرابی کےباعث پیدا ہوا تھا، تاہم چار گھنٹے کے بعد بجلی بحال کردی گئی۔

…………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…سعودیہ، متحدہ عرب امارات کا ٹيکس کی چھوٹ ختم کرنے کا اعلان

سعودی عرب:(ملت آن لائن)خلیج کی دو امیر ترین ریاستوں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ٹيکس کی چھوٹ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ديگر خليجی ممالک بھی آئندہ برسوں ميں اپنی اپنی ٹيکس اسکيموں کا اعلان کرنے والے ہيں۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات يکم جنوری 2018 سے سامان و سروسز پر 5 فيصد ٹيکس لگانے والے ہيں يہ قدم عالمی منڈی ميں تيل کی قيمتوں ميں کمی کی وجہ سے ملکی آمدنی گھٹنے کے سبب اٹھايا گيا ہے اور اس کا مقصد کچھ اضافی منافع حاصل کرنا ہے۔ ’ويليو ايڈڈ ٹيکس‘ (VAT) کھانے پينے کی اشياء، کپڑوں، اليکٹرونک مصنوعات، گيسولين، فون، پانی، بجلی اور ہوٹل کی قيمتوں پر لاگو ہوگا۔ جبکہ مکانات کے کرائے، پراپرٹی، چند ادويات، ہوائی جہاز کے ٹکٹس اور اسکولوں کی ٹيوشن فيس جيسے اخراجات کو فی الحال ٹيکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات ميں تعليم کے شعبے ميں بھی ٹيکس متعارف کرايا جا رہا ہے۔ ابوظہبی سے شائع ہونے والے نیشنل اخبار کے مطابق ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی وجہ سے رواں برس کے مقابلے میں اگلے برس متحدہ عرب امارات میں رہائش کی لاگت 2.5 فیصد بڑھ جائے گی جبکہ تنخواہیں اتنی ہی رہیں گی۔