خبرنامہ انٹرنیشنل

کیلیفورنیا :سیاہ فام شہری کی ہلاکت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کیلیفورنیا

کیلیفورنیا :سیاہ فام شہری کی ہلاکت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کیلیفورنیا (ملت آن لائن) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سیکرامنٹو میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف پر امن احتجاج جاری ہے۔ احتجاج میں متعدد قومیتوں کے لوگوں نے شرکت کی۔

دو سو کے لگ بھگ مظاہرین میں باسکٹ بال کے سابق کھلاڑی میٹ بارنز بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پولیس گردی بند کرو اور عوام کی طاقت جیسے نعرے درج تھے۔

بائیس سالہ سٹیفن کلارک کو اٹھارہ مارچ کی رات پولیس نے گولی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ وہ مسلح ہے جبکہ وہ نہتا تھا۔