خبرنامہ انٹرنیشنل

کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی آگ سے175 عمارتیں جل گئیں

کیلیفورنیا (اے پی پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی آگ سے ایک سو پچھتر رہائشی اور تجارتی عمارتیں جل گئیں ، آگ مزید پھیلتی جا رہی ہے ۔ کیلی فورنیا کے شمالی علاقے میں جنگل میں لگی آگ بے قابو ہوگئی ، آگ کی وجہ سے ایک سو پچھتر عمارتیں جل گئیں جبکہ مزید پندرہ سو کو خطرہ ہے ۔ آگ کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی ۔ آگ چار ہزار ایکڑ تک پھیل چکی ہے ۔ امریکا میں اس وقت چوبیس مقامات پر جنگل میں آگ لگی ہے جس نے مجموعی طور پر تین لاکھ ایکڑ رقبے کو لپیٹا ہوا ہے ۔ سیکڑوں فائر فائٹرز ، ہیلی کاپٹرز اور دیگر مشینری کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔