کیلی فورنیا۔ (ملت آن لائن)امریکی ریاست کیلی فورنیا کے حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ مذید 6 زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کیلی فورنیا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرف کوری ہونیا نے بتایا کہ بیْوٹ ، پیراڈائز اور کونکو کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آتشزدگی سے6700 سے زیادہ عمارتیں خاکستر اور ایک لاکھ ایکڑ پر پھیلا ہوا جنگل خاکستر ہو گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے 3 ہزار سےزیادہ فائر فائٹرز مصروف ہیں۔