خبرنامہ انٹرنیشنل

کیلی فورنیا میں فائرنگ کے واقعے میں 4افراد زخمی ہوگئے

واشنگٹن ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز سان فرانسسکو میں ایک سکول کی پارکنگ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 4افراد زخمی ہوگئے، ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اہلکار فوری طورپر جائے وقوعہ پہنچے،پولیس کے مطابق حملہ اور نے ایک طالبہ کو ہدف بنایا تھا ۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔