خبرنامہ انٹرنیشنل

کیمرون نے ٹرمپ کےبیان کومستردکردیا

لندن(آئی این پی)برطانوی وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دورہ برطانیہ کے خودساختہ بیان کومستردکردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کسی دورے کی دعوت نہیں دی۔ ٹرمپ صدر بنے توملاقات ممکن ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مارننگ شو میں ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے ملاقات کی دعوت دیے جانے کادعوی کیا تھا جسے برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے مسترد کردیا۔ ترجمان کا کہنا ہے ری پبلکن اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدواروں سے وزیراعظم کی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، جبکہ ٹرمپ اگر صدر منتخب ہوئے تو ڈیوڈ کیمرون ضرور ملاقات کریں گے۔اس سے قبل برطانوی وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے بیان کی سخت مخالفت کی تھی۔ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا مسلمانوں سے متعلق بیان غیر زمہ دارانہ اور بچکانہ ہے۔