خبرنامہ انٹرنیشنل

کیمرون کی پارلیمنٹ میں آتشزدگی

کیمرون کی پارلیمنٹ میں آتشزدگی
یوانڈے: (ملت آن لائن) افریقی ملک کیمرون کی پارلیمنٹ میں آگ لگ گئی۔ مقامی ٹی وی چینل سی آر ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آگ سے پارلیمنٹ کی کثیر منزلہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہیاور فائر فائٹر آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔آگ بھجانے کی کوششوں میں ارکان پارلیمنٹ اور دیگر عملہ بھی شامل ہے۔آتشزدگی سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی نہ ہی آگ لگنے کی وجہ معلوم ہو سکی ہے۔