خبرنامہ انٹرنیشنل

کیمیائی حملہ شامی حکومت ہی نے کیا تھا

واشنگٹن (ملت آن لائن + آئی این پی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ خان شیخون میں کیا گیا کیمیائی حملہ شامی حکومت نے ہی کیا تھا اور وہی اس کی ذمہ دار ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اگر دوبارہ کوئی کیمیائی حملہ کیا گیا تو امریکی ردعمل سخت ہو گا۔ میٹس کے بقول اگر شامی حکومت ایک مرتبہ پھر ایسا حملہ کرنے کی کوشش کرے گی، تو اسے انتہائی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ امریکی وزیر دفاع کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن بات چیت کے روسی دارالحکومت ماسکو میں ہیں۔ شام میں چار اپریل کو کیے گئے زہریلی گیس کے حملے میں بہت سے بچوں اور عورتوں سمیت کل 87 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔