خبرنامہ انٹرنیشنل

کینیا ،مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ،27افراد ہلاک ، 15 زخمی

نیروبی (ملت آن لائن + آئی این پی) کینیا میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث بچوں سمیت 27افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ حادثہ دارالحکومت نیروبی اور ممباسا کو ملانے والی ایک سڑک پر اس وقت ہوا جب ایک مال بردار ٹرک ایک مسافر بس سے ٹکر اگیا۔ ہسپتال حکام کے مطابق حادثے میں27افراد ہلا ک اور 15 زخمی ہوئے ہیں ۔حادثے کے بعد زخمیوں کوفوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ نیروبی اور ممباسا کینیا کے دو بڑے شہر ہیں۔ کینیا میں ہر سال اوسطا تین ہز ار افراد ٹریفک حادثات میں مارے جاتے ہیں۔کینیا میں ہرسال ٹریفک حادثات میں 3000سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔