خبرنامہ انٹرنیشنل

کینیڈامیں ٹرمپ کے ہوٹل کا افتتاح، ’’ڈونلڈ ٹرمپ کو جانا ہو گا‘‘

وینکوور (ملت + آئی این پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا میں بھی ناپسندیدہ ہیں، وینکوور شہر میں ٹرمپ ہوٹل کے افتتاح پر شہریوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے ‘ڈونلڈ ٹرمپ کو جانا ہو گا’کے نعرے بلند کئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق کینیڈا کے شہر وینکوور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹل کا افتتاح ہوا۔ لیکن شہریوں کو ان کا وینکوور میں کاروبار کرنا پسند نہیں آیا۔ مقامی افراد نے ہوٹل کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں صدر کے بیٹوں ڈونلڈ جونیئر، ایرک اور صاحبزادی ٹفنی نے شرکت کی۔ ڈونلڈ جونیئر نے اپنے والد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی رہنمائی اور سرپرستی پر شکریہ ادا کیا۔