خبرنامہ انٹرنیشنل

کینیڈاکی خاتون سیاستدان کاروزہ رکھ کرمسلم کمیونٹی سےاظہاریکجہتی

اونٹاریو(آئی این پی )کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی خاتون سیاست دان نے روزہ رکھ کر افطار ڈنر میں شرکت کی اور مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی خا تون سیاست دان کیتھ لین وائن نے مسلم کینیڈین کمیونٹی سے اظہار یکجہتی اور بین العقائد ہم آہنگی کی منفرد مثال قائم کردی۔کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کمیونٹی افطار ڈنر کا اہتما م کیا گیا جس میں اونٹاریوکی پریمئر نے اظہار یکجہتی او ر مقدس مہینے کے احترام میں روزہ رکھ کر شرکت کی اور مغرب کی اذان کے ساتھ روزہ افطار کیا۔اس موقع پرکیتھ لین نے اپنی پوری ٹیم اور اونٹاریو کی حکومت کی جانب سے کینیڈین مسلمانوں کو رمضان کریم کی دلی مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے روزہ رکھ کر معلوم ہوا کہ واقعی روزہ کس قدر صبرو اسقامت کا درس دیتا ہے اور مسلمانوں میں کتنا برداشت اور ایمان ہے۔واضح رہے اس افطار ڈنر میں کیتھ لین سمیت ممبر آف پارلیمنٹ اندرا نائیڈو اور گریٹر ٹورانٹو ایریا سے اراکین پارلیمنٹ، مسسی ساگا کی مئیر بونی کرمبی،اور برامپٹن کی مئیر لنڈا جیفری اور دیگر نے بھی شرکت کی۔