خبرنامہ انٹرنیشنل

کینیڈا ، جنگلات میں آگ کے باعث ایمرجنسی نافذ، 88 ہزار افراد محفوظ مقام پر منتقل

ٹورنٹو:(اے پی پی)کینیڈا کے شہر فورٹ مکمرے کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے بعد ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے 88 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔کینیڈین میڈیا کے مطابقالبرٹا صوبے کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر فورٹ مکمرے کے جنگلات میں لگنے والی آگ 7500 ہیکٹر رقبے پر پھیل گئی ہے ،آگ کے باعث 1600 عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں خطرہ ہے کہ آگ مزید بے قابو ہو جائے گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزکورہ آتشزدگی البرٹا کی تاریخ کی سب سے بڑی آتشزدگی ہے جس کے نتیجہ میں جبری نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔البرٹا میں ہنگامی امداد کے ادارے کے ڈائریکٹر سکاٹ لانگ کا کہناہے کہ ممکن ہے کہ ہم شہر کا ایک بڑا حصہ کھو دیں گے۔ دوسری جانب آگ بجھانے والے اداروں کا کہنا ہے کہ تیز ہوائی اور گرم درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو جا ئے گا۔ انھوں نے خدشہ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آگ جلد ہی شہر کے ہوائی اڈے کے گرد پھیل جائے گی۔حکام کے مطابق آگ بجھانے میں مدد کے لیے فضائی اور زمینی فوج روانہ کی جا رہی ہے لیکن اسے وہاں پہنچنے میں دو دن لگ جائیں گے۔