خبرنامہ انٹرنیشنل

کینیڈا: بازاروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

برلن ٹرک حملے:(ملت+اے پی پی) کے بعد کینیڈا کے دو بڑے شہروں مونٹریال اور ٹورنٹو میں بازاروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ کرسمس بازاروں کے داخلی مقامات پر سیمنٹ کے بلاک رکھ دیئے گئے ہیں۔ لوگوں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔ ادھر لندن پولیس نے خبر دار کیا ہے کہ دہشتگرد کرسمس اور نئےسال پر لندن میں برلن طرز کا حملہ کرسکتے ہیں۔ میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد حملے کے لیے بڑی گاڑی سمیت مختلف حربے استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔