کینیڈا میں وین ڈرائیور نے راہ گیروں پر گاڑی چڑھا دی، 10 افراد ہلاک
ٹورنٹو:(ملت آن لائن) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں وین ڈرائیور نے راہ گیروں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 16 زخمی ہو گئے۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں وین ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 16 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ یہ بات واضح ہے کہ یہ حادثہ نہیں تھا بلکہ ملزم نے گاڑی جان بوجھ کر چڑھائی۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ اور فرانس میں اسی طرح سڑک پر چلنے والے افراد پر گاڑیاں چڑھا کر کئی شہریوں کی جان لی جا چکی ہے۔