خبرنامہ انٹرنیشنل

کینیڈا کے وزیراعظم کاٹرمپ کیساتھ ملاقات سے انکار

کینیڈا کے وزیراعظم کاٹرمپ کیساتھ ملاقات سے انکار
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نیفٹا معاہدے کے بارے میں امریکی شرائط کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کا پروگرام منسوخ کر دیا۔

ٹورنٹو(اے پی پی)رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ انھوں نے تجویز پیش کی تھی کہ اپنے دورہ واشنگٹن میں نیفٹا تجارتی معاہدے کے بارے میں مذاکرات مکمل کریں گے ۔مگر امریکی نائب صدر مائیک پینس نے ٹیلیفون کے ذریعے ان سے کہا کہ صدر ٹرمپ سے اسی صورت میں ملاقات ہو سکتی ہے کہ اس معاہدے میں5 سالہ نئی شق کا اضافہ کر دیا جائے جس پر کینیڈین وزیراعظم نے ٹرمپ سے ملاقات کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے ۔